بیجنگ:چین کےقومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور قومی توانائی انتظامیہ نے حال ہی میں “کوئلہ کی صنعت کی ترقی کے لیے پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ” جاری کیا ہے، جس میں 2030 تک کوئلہ کے جدید صنعتی نظام کی بنیادی تعمیر کی تکمیل سمیت اہم اہداف پیش کیے گئے ہیں۔
پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل کا دور کوئلہ کی تبدیلی و ترقی کا ایک اہم دور ہے، اس دوران کوئلہ کی کھپت اپنی بلندی تک پہنچ جائے گی۔ منصوبے میں نو اہم ترجیحی امور تجویز کیے گئے ہیں، جن میں کوئلہ کی ترقی کے لیے علاقائی بندوبست کی اصلاح، کوئلہ کے صنعتی ڈھانچے کی اصلاح و اپ گریڈنگ میں تیزی، کوئلہ کی پیداوار، سپلائی، ذخیرے اور فروخت کے نظام کی مضبوطی، کوئلہ کی کانوں کی انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈنگ کو آگے بڑھانا، کوئلہ کی سبز و کم کاربن تبدیلی میں تیزی،اس کے صاف اور موثر استعمال کو مضبوط بنانا، صنعت میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراعی صلاحیت میں اضافہ، کانوں کی پیداواری حفاظت کے انتظام کو سخت کرنا، اور اس شعبے کے جدید انتظامی معیار کو بلند کرنا شامل ہیں۔