بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا امریکہ کا سرکاری دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکہ پہنچنے پر ان کا تحریری بیان انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ امید ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کی سفارت کاری کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت دونوں ممالک روابط کو مضبوط کریں گے، مثبت انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے، عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ کریں گے اور دنیا میں امن کی نئی امیدیں پیدا کریں گے۔
امریکی اسکالر اور وینژو کین یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مارجریسن کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکہ اور چین کو ایک ہی سمت میں مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔مارجریسن نے کہا کہ وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہیں ۔ امریکہ اور چین کی معیشتیں ایک دوسرے پر انحصار کرتی ہیں اور باہم مربوط ہیں۔ فریقین کے درمیان مسابقت تو موجود رہے گی، لیکن اختلافات کو مناسب انداز میں سنبھالا جا سکتا ہے اور ساتھ مل کر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ طویل مدتی تناظر میں، یہ دونوں فریقوں کی ترقی کے لیے فائدہ مند ہے۔
Trending
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا
- صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بین الاقوامی شخصیات کی رائے
- پاکستان میں ایک تولہ سونے کا دام ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آگیا
- جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
- ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
- چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو بنی نوع انسان کی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کی اپیل
- وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران چین بھر میں بین العلاقائی سفری ٹرپس کی تعداد 650 ملین تک پہنچنے کی توقع
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔