امریکی شرح سود بڑھنے کے اندازوں پر پاکستان میں فی تولہ سونے کا دام ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 5 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 56 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
پی این پی