کابل (پی این پی)اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے یو این کے امدادی مشن کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف الزامات سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اقوامِ متحدہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زیرِ حراست اہلکاروں کی خصوصی حیثیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اقوامِ متحدہ اور اس کے اہلکاروں کو حاصل مراعات اور استثنی کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.