بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ جنیوا میں تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کے اجلاس کے دوران امریکہ اور دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں ایک متعلقہ ملک کے حالیہ میزائل تجربے پر تنقید کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ بحرالکاہل کی جانب کیے گئے اس میزائل تجربے سے قبل مقررہ طریقہ کار کے مطابق پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، جس سے غلط فہمی کا خطرہ بڑھتا ہے اور علاقائی استحکام متاثر ہوتا ہے۔ مشترکہ بیان میں متعلقہ ملک پر زور دیا گیا کہ وہ “بیلسٹک میزائلوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ہیگ ضابطۂ اخلاق ” پر عمل کرے۔صحافی نے سوال کیا کہ عام طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مشترکہ بیان میں چین کی جانب سے رواں سال جولائی میں کیے گئے آبدوز سے داغے جانے والے اسٹریٹجک میزائل کے تجربے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس بارے میں چین کا کیا موقف ہے؟ جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک نے جنیوا میں تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کے پلیٹ فارم پر نام نہاد مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے “بیلسٹک میزائلوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ہیگ ضابطۂ اخلاق ” کو جواز بنایا اور چین کے میزائل تجربے کی جانب اشارہ کیا۔ یہ اقدام مکمل طور پر سیاسی مقاصد پر مبنی ہے اور اس سے متعلقہ ممالک کی منافقت اور “دوہرے معیار” کی روش واضح طور پر بے نقاب ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کثیرالجہتی اسلحہ کنٹرول کے نظام کا غلط استعمال بند کریں، بلاجواز محاذ آرائی کے بجائے خلوص کے ساتھ بات چیت کو فروغ دیں اور اسلحہ کنٹرول کے شعبے میں مکالمے اور تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری سازگار حالات پیدا کریں۔
Trending
- ایشین گیمز: مریم کریم نے متحدہ عرب امارات کو پہلا گولڈ میڈل دِلا دیا
- آغا مصطفیٰ ڈراموں میں معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہم، اہم انکشافات کردیئے
- تیل کی قیمت 106 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
- لاہور: 27 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری، متاثرہ شخص کا بھانجا گرفتار
- ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
- ’اسپٹنگ امیج‘ سے شہرت پانے والے مشہور کامیڈین چل بسے
- گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے موٹرویز کھولی جائیں، ایسوسی ایشن کا مطالبہ
- گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں بدانتظامی پر وائٹ پیپر
- بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اوپن اے آئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان
- مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی انفلوئنسر کی پراسرار موت، تحقیقات جاری