News Views Events
Apna Watan

پاکستان کا 80 واں یوم آزادی، ملک بھر میں جشن، عمارتیں قومی پرچموں سے سجا دی گئیں

0

پاکستان کا 80 واں یوم آزادی کا جشن ملک بھر میں شروع ہوگیا ہے اور سرکاری اور نجی عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسب سے تقاریب کا آغاز اسلام آباد میں یادگار فتح کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جہاں وفاقی وزرا، غیرملکی سفیروں اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے یادگار فتح پر قومی پرچم لہرا کر 80 واں یوم آزادی کے جشن کا آغاز کیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور دیگر مہمانان موجود تھے۔

اسلام آباد میں یاد گار فتح پر 14 اگست کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا

کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں 12 بجتے ہی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب بھی کیا۔

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے بھی ریلی نکالی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بلیو ایریا پہنچ گئی۔

پشاور میں 14اگست کا آغازہوتے ہی شہر آتش بازی کی آوازوں سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں آتش بازی کا اہتمام کیا گیا اورآسمان روشن ہوگیا۔

پشاورکی سڑکوں پررش نظر آیا اور پاکستان زندہ بادکے نعرے سے فضا گونج اٹھی، سڑکوں پرجم غفیر اورعوام میں جوش وخروش دیدنی تھا۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.