بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ مشترکہ خوشحالی سوشلزم کا فطری تقاضا اور چینی طرز کی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ مئی 2021 میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے صوبہ زے جیانگ کو مشترکہ خوشحالی کے مثالی علاقے کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور ترقی کا اہم مشن سونپا۔ شی جن پھنگ نے زے جیانگ پر زور دیا کہ وہ مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں مثال قائم کرنے میں پیش پیش رہے اور شہری و دیہی علاقوں، مختلف خطوں اور آمدنی کے درمیان فرق کو کم کرنے پر توجہ دے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زے جیانگ نے مشترکہ خوشحالی کی راہ تلاش کرنے میں مسلسل نئی پیش رفت کی ہے۔زے جیانگ نے شہری اور دیہی علاقوں، مختلف خطوں اور آمدنی کے درمیان فرق کم کرنے کے لیے نسبتاً پسماندہ پہاڑی اور جزیراتی کاؤنٹیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ مشترکہ خوشحالی کے مثالی علاقے کی تعمیر کے آغاز کے وقت صوبے کی 90 کاؤنٹیوں میں سے 28 نسبتاً پسماندہ پہاڑی اور جزیراتی کاؤنٹیاں تھیں، جو رقبے کے لحاظ سے صوبے کے تقریباً نصف حصے پر مشتمل تھیں۔زے جیانگ نے پہاڑی اور جزیراتی کاؤنٹیوں کے لیے “ایک کاؤنٹی، ایک پالیسی ” اور “ایک کاؤنٹی، ایک صنعت” کی حکمت عملی اپنائی، جس کے تحت ساحلی علاقوں اور پہاڑی و جزیراتی کاؤنٹیوں کے درمیان صنعتی پلیٹ فارمز، سائنسی و تکنیکی اختراعی وسائل اور دیگر وسائل کے اشتراک کو فروغ دیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبے نے نسبتاً پسماندہ کاؤنٹیوں کی ضرورت کے مطابق معاونت کے لیے “جڑواں کاؤنٹیوں” کے قیام کے ذریعے ہمہ گیر تعاون کو فروغ دیا۔ کاؤنٹیوں، خطوں اور مختلف محکموں کے درمیان باہمی تعاون کے اس طریقہ کار کے تحت چھوچو شہر کے سابق نسبتاً پسماندہ ضلع کھہ چنگ نے آپٹو الیکٹرانکس اور نئے مواد جیسی صنعتوں کو فروغ دیا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف یہ ضلع نسبتاً پسماندہ کاؤنٹیوں کی فہرست سے باہر نکل آیا بلکہ زے جیانگ کی اہم صنعتی کاؤنٹیوں میں بھی شامل ہوگیا۔مشترکہ خوشحالی کے مثالی علاقے کی تعمیر کے آغاز سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زے جیانگ میں شہری اور دیہی آبادی کی فی کس آمدنی کے درمیان فرق 1.96 گنا سے کم ہو کر 1.81 گنا رہ گیا ہے۔ یہ فرق مسلسل 13 برس سے کم ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے زے جیانگ چین کے بڑے اقتصادی صوبوں میں سرفہرست ہے۔
Trending
- اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے اتحاد کر لیا
- 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور
- چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر
- مصنوعی ذہانت پر چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی عملی اہمیت
- چین کے سات محکموں کی جانب سے نئی بیٹری صنعت کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ جاری
- چین دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کو تیار ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا خواہاں