News Views Events
Apna Watan

کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کا وطن واپسی کا اعلان

نئی دہلی (پی این پی)کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے حکومتی نے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ہمیں نہ سیکھائے کہ حب الوطنی کیسے کی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹریو میں ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ میں بھارت سے وفادار ہوں تاہم حب الوطنی کے اظہار کا وہی طریقہ اختیار نہیں کرتے جسے بھارتی حکومت درست سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ نظام کے خلاف آواز اٹھانے اور اپنی سیاسی جماعت بنانے کے باعث مجھے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا گیا جس سے شدید دکھ پہنچا۔ابھیجیت دیپکے نے بتایا کہ میں امریکا میں بھارتی طالب علم کی حیثیت سے رہ رہا ہوں اور میرا پاسپورٹ بھارتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ واضح کر سکوں کہ میں اپنے ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے نظریات کے ساتھ کھڑا ہوں۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.