News Views Events
Apna Watan

حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان

0

حکومت نے ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریٹیلر ایپ کے اجراء سے چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان بنا دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسکیم سے چھوٹے دکانداروں کو سہولت میسر آئے گی، کوئی طبقہ ٹیکس کے دھارے میں نہ آئے تو ٹیکس کا نظام نہیں چلتا، ٹیکس نظام کو سہل اور مؤثر بنانا ترجیح ہے۔

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ریٹیلر اسکیم ایپ کا آج سے باقاعدہ اجراء کر دیا گیا ہے،  ایپ تاجروں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیلر اسکیم ایپ ان دکانداروں کے لیے بھی ہے جو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں نہیں، ایپ کے ذریعے دکاندار فائلر بن سکیں گے، ستمبر کے پہلے ہفتے تک یہ ایپ مقامی زبانوں میں دستیاب ہو گی، ایپ میں رجسٹرڈ دکانداروں کی سیل پر ایک فیصد ٹیکس ہو گا، اس اسکیم کے ذریعے پوائنٹ آف سیلز سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت تاجروں کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے، خصوصی ٹیکس اسکیم سے اربوں روپے کے ریونیو کا تخمینہ ہے، ہر چھوٹا تاجر اسکیم میں آئے اور کھل کر اپنی آمدن خرچ کرے، اگر یہ اسکیم کامیاب ہوگئی تو کئی ملین تاجر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر اسکیم میں ہائی رسک نہیں ہے، تاجر کو باعزت طریقے سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا موقع دیا گیاہے، تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، اس اسکیم کے تحت ایف بی آر کو اربوں روپے کی آمدن ہو گی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.