جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین۔جاپان معمول کے تبادلوں کے لیے ضروری حالات پیدا کرے ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے معمول کی پریس کانفرنس کی۔ جاپان کی حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمان کے آئندہ ہفتے دورہ چین کی منصوبہ بندی کے حوالے سے لن جیئن نے کہا کہ جاپان کی حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے بعض باشعور افراد موجودہ چین۔جاپان تعلقات پر گہری تشویش رکھتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے کوششیں کرنا چاہتے ہیں۔لن جیئن نے کہا کہ چین جاپانی حکمرانوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ان آوازوں کو سنیں اور ان کی اہمیت کو سمجھیں، چین۔جاپان کے چار سیاسی دستاویزات میں طے شدہ تمام اصولوں کی پابندی کریں اور عملی اقدامات کے ذریعے چین۔جاپان کے معمول کے تبادلوں کے لیے ضروری حالات پیدا کریں۔