News Views Events
Apna Watan

چینی عہد یدار کی کی “چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” کے امریکی نمائندوں سے ملاقات

0

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حونینگ نے بیجنگ میں تیسرے “چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” میں شرکت کرنے والے امریکی نمائندوں سے ملاقات کی۔وانگ حونینگ نے کہا کہ رواں سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین۔امریکہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر جامع اور درست عمل درآمد، ایک دوسرے کے بارے میں درست سمجھ بوجھ کو فروغ دینے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام، مختلف شعبوں میں عملی تعاون مضبوط کرنے، اختلافات کو مناسب انداز میں قابو میں رکھنے اور چین۔امریکہ تعمیری تزویراتی مستحکم تعلقات کی تشکیل کے لیے فعال کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔ امریکی نمائندوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان اچھے تعلقات چین۔امریکہ تعلقات کا سب سے قیمتی اور اہم حصہ ہیں۔ امریکہ اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ دونوں فریق سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل کریں، کاروباری تعاون کو فروغ دیں، عوامی و ثقافتی روابط بڑھائیں، مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں خطرات کی روک تھام کریں اور دونوں ممالک سمیت دنیا کے لیے مزید فوائد پیدا کریں۔25 اگست کو تیسرا چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” بیجنگ میں منعقد ہوا۔ 2023 میں تشکیل پانے والا یہ پلیٹ فارم دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں، تزویراتی امور کے ماہرین، کاروباری، علمی اور سماجی حلقوں کے درمیان رابطے اور تبادلے کے لیے اہم ذریعہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.