بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے مصر کے دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز مصر کے شہر قاہرہ میں ہوا۔ “صدر شی جن پھنگ کے خطوط” اور “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی”سمیت اعلیٰ معیار کے چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام مصر کے قومی ٹیلی ویژن اور دیگر اہم مصری ذرائع ابلاغ پر یکے بعد دیگرے نشر کیے جا رہے ہیں۔”صدر شی جن پھنگ کے خطوط” میں صدر شی جن پھنگ کے ان خطوط کا انتخاب پیش کیا گیا ہے جو انہوں نے بیرونِ ملک کےماہر امور چین ، فنکاروں اور نوجوانوں کو لکھے۔ اس پروگرام میں عوامی دوستی کو فروغ دینے اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کی صدر شی کی دلچسپ کہانیاں بیان کی گئی ہیں، جو نئے دور کے چین کے کھلے پن، رواداری اور تعاون پر مبنی ایک ذمہ دار ملک کے کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔”شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” میں صدر شی جن پھنگ کی ان کہانیوں کا انتخاب شامل ہے جو ثقافت کی وراثت و ترویج کے لیے ان کی فکر کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سے ان کے اس گہرے خیال کا اظہار ہوتا ہے کہ “ثقافت کی ترقی سے قومی تقدیر سنورتی ہے، اور ثقافت کی مضبوطی سے قوم مضبوط ہوتی ہے”۔پروگرام میں ان کی ثقافتی ورثے سے محبت اور تاریخی تسلسل کو برقرار رکھنے کی گہری لگن کو دکھایا گیا ہے، تاکہ بین الاقوامی ناظرین تک شی جن پھنگ کی ثقافتی سوچ کے بنیادی نکات اور ان کے حکمرانی کے فلسفے میں موجود گہری ثقافتی جڑوں کو بیان کیا جا سکے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے افتتاحی تقریب سے ایک ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ مصر کے میڈیا کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کرتے ہوئے، چین اور مصر کے ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مفہوم کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
Trending
- گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا
- آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی
- اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کے COP17 کا اختتام
- چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل
- مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- شنگھائی تعاون تنظیم نے کامیابی سے باہمی اعتماد کا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے سے نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال “شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہوگی
- ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا
- پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔