اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر ملک کے نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے، ہماری بنیادی آئینی دمہ دادی انتحابات میں معاونت فراہم کرناہے، انتخابات کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، وقت پر الیکشن کے انعقاد کیلئےکوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری الیکشن میں معاونت کرنا ہے، آئینی طور پر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتےہوئے معاشی اور مالی معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کیلئے سہولت کونسل کو آگے بڑھانا اہم ترجیح ہے، کونسل کے تحت زراعت، کان کنی اور معدنیات جیسے شعبے ترجیح ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، ایف بی آر، توانائی کے شعبوں میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے، ہم مختصر مدتی اصلاحات کرسکتے ہیں، جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، وقت پر الیکشن کے انعقاد کیلئےکوشاں ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن مناسب وقت میں حلق بندیوں کا عمل مکمل کرلے گا، رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہماری مغربی سرحد سے ملک کے اندر حملے ہو رہے ہیں، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، افغانستان میں امریکا اور ان کے اتحادیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ بڑا چیلنج ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول ملٹری بہترین ہم آہنگی کی مثال بٹگرام میں دیکھنے کو ملی، سول ملٹری قیادت مل کر آگے بڑھ رہی ہے، چین کے ساتھ ہمارے مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں، پاکستان پانچ دہائیوں سے افغانیوں کی میز بانی کررہا ہے۔
Trending
- پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع