اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت کی۔
اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔
پولیس نے پرویز الٰہی کا پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیلئے گاڑیاں، ڈنڈے فراہم کئے، حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اسلام آباد بھجوایا، ان سے گاڑیاں برآمد کرنی ہیں اور نامعلوم ملزمان کے بارے میں پتہ کرنا ہے۔
پرویز الٰہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بڑی مضحکہ خیز ہے، پرویز الہی کو گوجرانوالہ میں درج دو مقدمات میں بری کیا گیا، لیکن رہائی کے فورا بعد گرفتار کیا گیا، سیاسی بنیادوں پر انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ علیل ہیں اور ان کی کمر میں درد ہے۔
علاوہ ازیں پرویز الٰہی کی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست کی کہ فریقین کو طلب کر کے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت آرڈی نینس کی تحت سزا دی جائے، ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔
Trending
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ
- شہداء کے معاوضے کیلیے فنڈز نہیں، ڈپٹی کمشنر کے جواب پر متعلقہ حکام اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری
- سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
- وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی
- ایم ایل ون منصوبے نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- انگلینڈ کے اولی رابنسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے 50ویں بولر بن گئے
- دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’ڈیول‘ کا تعلق ’کاکروچ احتجاج‘سے جوڑ دیا گیا