اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان کردیا اور سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی اور فہرست بھی بن گئی۔
جس کے بعد کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ، ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے جبکہ اہم پالیسی اصلاحات جاری کردی ہے، اجناس،کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔
زمینی،سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ سامان اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے طورخم بازار کو خالی کرا دیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق طورخم بازار سے تاجر سمیت کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کا عملہ نکال دیا گیا ہے ۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل