بیجنگ :چین کے قومی محکمہ برائے توانائی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جولائی کے اختتام تک چین میں فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی نصب شدہ صلاحیت 1.286 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ فوٹو وولٹک پاور جنریشن نے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین میں بجلی پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق چین کی مجموعی پاور جنریشن کی صلاحیت میں فوٹو وولٹک پاور جنریشن کا حصہ 31.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رواں سال جنوری سے جولائی تک ملک بھر میں فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی پیداوار 802.4 ارب کلوواٹ گھنٹے سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.5 فیصد کا اضافہ ہے۔اس وقت دنیا بھر میں تیار ہونے والے ہر دس میں سے تقریباً آٹھ فوٹو وولٹک ماڈیولز اِن چائنا ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران چین کی فوٹو وولٹک صنعت میں سرمایہ کاری 2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی۔
Trending
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- سانحہ پمز پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر اہم پیش رفت
- پی ایچ ایف نے ہاکی کی بحالی اور نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی تلاش کیلیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا
- گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی
- پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں 3.57 کھرب روپے تک پہنچ گیا
- مٹی کے تودے گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی یادگاری تقریب شی زانگ کے شہر گیرونگ میں منعقد
- چین-کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، چینی میڈیا
- چین اور مصر کے تعلقات نے مسلسل ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین کا طرز حکمرانی سمجھنا” کے عنوان سے بک شیئرنگ سیشن کا خصوصی پروگرام چین اور کرغزستان کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
- ڈاکیومینٹری سیریز”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات کا عربی ورژن مصر کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر