بیجنگ(چائنہ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں نویں چین-افریقی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹرز میں افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین محمود علی یوسف کے ساتھ نویں چین-افریقی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ افریقی یونین کے نئے کمیشن کی جانب سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے یہ بات چیت، چین اور افریقی یونین کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک تبادلہ ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ مرکزی مفادات اور اہم خدشات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھی جائے، بین الاقوامی قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جائے اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے جائز حقوق و مفادات کے دفاع کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ افریقی یونین نے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ قومی وحدت کی تکمیل کے سلسلے میں چینی حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کی مضبوط حمایت کرے گی۔ یومیہ پریس کانفرنس میں ماؤ نینگ نے تائیوان کے حوالے سے امریکہ کے حالیہ ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا خود چینی عوام کا معاملہ ہے، جس میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
Trending
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے