بشکیک :چینی صدر شی جن پھنگ نے بشکیک میں “شنگھائی تعاون تنظیم+” کے اجلاس میں شرکت کی اور “مساوی اور منظم عالمی کثیرالقطبی نظام کی مشترکہ ترویج اور زیادہ منصفانہ اور معقول گلوبل گورننس کے حصول ” کے عنوان سے اہم خطاب کیا۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین مساوی اور منظم عالمی کثیرالقطبی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے۔ عالمی معاملات میں گلوبل ساؤتھ ممالک کی نمائندگی اور آواز کو بڑھانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیا جانا چاہیئے، دوہرا معیار، استثنائی رویہ، مداخلت اور بالادستی اور جنگل کے قوانین کو ترک کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا جانا چاہیے۔شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔ پہلی، “ایس سی او کی طاقت” کے ذریعے یوریشیا کے براعظم کی خوشحالی اور مشترکہ بہبود کو فروغ دیا جائے۔ دوسری، “ایس سی او کی حکمت”کے ذریعے گلوبل ساؤتھ کی ترقی اور مضبوطی کو فروغ دیا جائے ۔ تیسری، ایس سی اوکی کارروائی” کے ذریعے عالمی حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری کی قیادت کی جائے۔
Trending
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
- پائیدار معاشی ترقی؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع
- فٹنس کا شوقین ڈاکٹر جم میں ورزش کے دوران اچانک گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل
- فیکٹ چیک: علیمہ خان سے منسوب پی ٹی آئی کی صدارت کا دعویٰ جھوٹا نکلا
- گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی پہلی سالگرہ مشترکہ مفادات ہی عالمی برادری کی عمومی خواہش ہے،چینی وزارت خارجہ
- چائنا میڈیا گروپ اور کرغزستان نیشنل ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کی دستاویزات پر دستخط