بیجنگ :30 اگست کو چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے انفارمیشن آفس نے گیرونگ کاؤنٹی کے گیارونگ ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ملک میں لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لیے خصوصی سروس ہاٹ لائن نمبر کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔عوام کے مطالبات کا مؤثر انداز میں جواب دینے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو بروقت معلومات فراہم کرنے اور موصول ہونے والی معلومات کا درست خلاصہ کرنے کے لیے خصوصی فیملی سروس ورکنگ گروپ نے فوری طور پر مقامی عوامی حکومت کے دفتر میں ایک عارضی دفتر قائم کیا۔اس ورکنگ گروپ میں ایسے مقامی اہلکار بھی شامل ہیں جو چینی اور تبتی کے علاوہ انگریزی اور نیپالی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں، جس سے سرحد پار سے موصول ہونے والی معلومات اور مشاورت کے دوران رابطے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔14 اہلکار باری باری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور 24 گھنٹے آن لائن رہتے ہیں تاکہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کی جانب سے آنے والی کوئی کال رہ نہ جائے۔3 ستمبر کو سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ تک، چین میں لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لیے قائم سروس ہاٹ لائن پر مجموعی طور پر 565 کالز موصول ہو چکی تھیں۔ہر فون کال کے پیچھے ایک خاندان کی بے چینی، انتظار اور اپنے پیارے کی واپسی کی امید وابستہ ہے۔ خصوصی فیملی سروس ورکنگ گروپ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتے ہوئے لاپتا افراد کے اہل خانہ کو معلومات اور ضروری معاونت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Trending
- چین میں” فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول 2026 مناسبت سے خصوصی کھپت سیزن کا باضابطہ آغاز
- دوسرے “سلک روڈ اسٹار” بین الاقوامی موسیقی مقابلے کا پہلا مرحلہ کل نشر ہوگا
- نیپال میں مٹی کے تودوں سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ایک چینی شہری کو بحفاظت نکال لیا گیا
- چینی صدر کا چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی 70ویں سالگرہ پر تہنیتی خط
- چین کی امداد نے نیپال میں آفت کے بعد ریسکیو اور بحالی کے لیے اہم معاونت فراہم کی ، نیپالی میڈیا حکام
- لاپتا افراد کی تلاش جاری، 531 افراد کا سراغ مل گیا: شیگاتسے شہر کے قائم مقام میئر نوربو سیرنگ
- چین، لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لیے 24 گھنٹے خصوصی سروس، ہاٹ لائن پر 565 کالز موصول
- آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 2ماہ میں تجارتی خسارہ 18 فیصد بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہوگیا
- مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ