ملک میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں، آج سونے کے بھاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز اضافے سے 4404 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
پی این پی