News Views Events
Apna Watan

سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟

0

— فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلاتِ زر سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

اگست میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 87.35 کروڑ ڈالرز بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 74.98 کروڑ ڈالرز بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے 56.37 کروڑ ڈالرز اور امریکا سے 30.89 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں دبئی سے ورکرز ترسیلات پچھلے مالی سال کی اس مدت سے 35 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باوجود 2 ماہ میں ورکرز ترسیلات مجموعی طور پر 15 فیصد زائد رہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.