News Views Events
Apna Watan

پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم

0

—فائل فوٹو

پاکستان بزنس فورم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا ہے کہ موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کی برداشت سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی ہر ماہ بڑھ رہی ہے اور معیشت سست روی کا شکار ہے۔

احمد جواد نے کہا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 106 روپے 15 پیسے ٹیکس لیا جا رہا ہے جبکہ 8 ماہ میں ڈیزل 135 روپے اور پیٹرول 114 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیکس ریونیو بڑھ رہا ہے لیکن معیشت نہیں چل رہی، کہیں تو خرابی ہے۔

چیف آرگنائزر احمد جواد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نومبر سے پہلے گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان کرے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.