بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز 2026 ، نو سے تیرہ ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ مہمان ملک ناروے کے نمائندے، چین میں ناروے کے سفارت خانے کے کمرشل قونصلر اور ناروے انوویشن ایجنسی کے چین میں سربراہ ہاننگ نے کہا کہ چین کی خدماتی تجارت کے معیار اور سطح میں مسلسل بہتری کے ساتھ ملک میں خدمات کی طلب بھی مسلسل بڑھ رہیe ہے، جس سے ناروے سمیت مختلف ممالک کی کمپنیوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس وقت ، عالمی اقتصادی و تجارتی ڈھانچہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور خدماتی تجارت اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک بنتی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق عالمی خدمات کے شعبے کی اضافی قدر عالمی معیشت کے مجموعی حجم کا 65 فیصد ہے، جبکہ عالمی تجارت میں اس کا حصہ ایک چوتھائی سے زیادہ ہے۔چین خدماتی تجارت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی خدمات کی درآمد و برآمد کا مجموعی حجم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.3 فیصد بڑھا، جبکہ علم پر مبنی خدمات کی برآمدات کا حصہ خدمات کی مجموعی برآمدات کا 53.5 فیصد رہا۔آئندہ پانچ برسوں میں چین خدمات کے شعبے کو مرکزی توجہ دیتے ہوئے مارکیٹ تک رسائی اور کھلے پن کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔ رواں سال کے سروسز ٹریڈ فیئر کے ذریعے دنیا نے چین میں کھلے پن اور تعاون کے مزید وسیع امکانات بھی دیکھے۔ متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں چین مزید شعبوں کو غیر ملکی کمپنیوں کے لیے کھولے گا، جس سے چین میں ترقی کے نئے مواقع اور نئے شعبے میسر آئیں گے۔چینی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2030 تک چین میں خدمات کے شعبے کا مجموعی حجم 100 ٹریلین یوان کی سطح عبور کر جائے گا اور چینی خدمات” کے مزید برانڈز پروان چڑھیں گے۔ اس سے عالمی تجارت میں نئی توانائی پیدا ہوگی اور دنیا مزید ترقیاتی ثمرات سے مستفید ہو سکے گی۔
Trending
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش
- چین خدماتی تجارت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ، چینی میڈیا
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز کے دوران 1200 سے زائد نتائج کا حصول