ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 3258 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38 ڈالرز کم ہو کر 4308 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ 12 ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
پی این پی