بیجنگ : چین کے قومی محکمہ خوراک اور اسٹرٹیجک ریزروز نے 16 ستمبر کو اعلان کیا کہ ملک بھر میں موسم گرما کے اناج کی خریداری کا سیزن اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اب تک ملک بھر میں گندم کی مجموعی خریداری 10 کروڑ ٹن سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ جلد پکنے والے انڈیکا چاول کی خریداری 12 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال، چین کے مختلف علاقوں میں 11 کروڑ ٹن کے موسم گرما کے اناج کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، اوراس حوالے سے چین کے زرعی ترقیاتی بینک نے ابتدائی طور پر 150 ارب یوآن کے خصوصی قرضے فراہم کیے ہیں۔ موسم گرما کے اناج کی خریداری ختم ہونے کے بعد موسم خزاں کے اناج کی خریداری ستمبر کے آخر میں شروع ہوگی اور یہ سلسلہ آئندہ سال اپریل کے آخر تک جاری رہےگا۔ رواں سال موسم خزاں کے اناج کی خریداری کا حجم تقریباً 35 کروڑ ٹن رہنے کی توقع ہے۔
Trending
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب
- سی پیک 2.0 سے علاقائی روابط کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر
- میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے
- جی لن یونیورسٹی کو اپنی جامع صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، چینی صدر
- آج دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، چینی نائب صدر
- تحفظ پسندی مسابقتی برتری نہیں بلکہ یہ یورپ میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ
- گوبر بینک: دیہی ماحولیاتی نظم و نسق کا چینی تجربہ
- چین میں موسم گرما کے اناج کی خریداری کا سیزن اختتام کے قریب
- جاپان کو اپنی عسکریت پسندی اور جارحیت کی تاریخ درست انداز میں دیکھنی چاہیے، روسی وزارتِ خارجہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔