بیجنگ :چین کے نائب صدر ہان جنگ نے 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ہان جنگ نے کہا کہ اگرچہ آج دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم امن، ترقی، تعاون اور جیت جیت نتائج کے دور کے رجحان کو روکا نہیں جا سکتا ہے اور مختلف ممالک کے عوام کی ترقی اور سلامتی کے حصول کی خواہش مزید بڑھ رہی ہے۔ہان جنگ نے چار تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جائے، ریاستی خودمختاری اور مساوات کو برقرار رکھا جائے، اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی جائے، معمولی بات پر طاقت کے استعمال یا طاقت کے استعمال کی دھمکی کی مخالفت کی جائے اور دنیا کو طاقتور کی جانب سے کمزور کو دبانے والے جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی کثیرالجہتی پر کاربند رہتے ہوئے مختلف ممالک کے عوام کی جانب سے اپنے ترقیاتی راستے اور سماجی نظام کے آزادانہ انتخاب کا احترام کیا جائے، مختلف ممالک کے جائز سلامتی خدشات کا احترام کیا جائے اور زیادہ جامع، منصفانہ اور پائیدار عالمی نظم و نسق کا نظام تشکیل دیا جائے۔ہان جنگ نے کہا کہ اختلافات اور تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر قائم رہنا چاہیے، بحرانوں کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، مکالمے کے ذریعے باہمی اعتماد بڑھانے، تنازعات حل کرنے اور سلامتی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ تنازعات کو بڑھنے اور پھیلنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر مرکوز ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بھلائی کے لیے بروئے کار لایا جائے۔ تیزی سے ترقی کرنے والی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے تناظر میں مصنوعی ذہانت، سائبر اسپیس اور بیرونی خلا سمیت نئے ابھرتے ہوئے شعبوں کے انتظام سے متعلق قواعد کو بہتر بنانے، کھلے تعاون کو مضبوط کرنے اور عالمی امن و ترقی کے لیے خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔ہان جنگ نے واضح کیا کہ چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت اور دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے۔ چین ہمیشہ اپنی ترقی کو پوری انسانیت کی ترقی کے تناظر میں دیکھتا ہے اور چینی طرز جدیدیت کے ذریعے عالمی امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا مناسب کردار ادا کرتا رہے گا۔ فورم میں شریک تقریباً 100 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سرکاری نمائندوں سمیت دیگر شخصیات نے استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی۔
Trending
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب
- سی پیک 2.0 سے علاقائی روابط کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر
- میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے
- جی لن یونیورسٹی کو اپنی جامع صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، چینی صدر
- آج دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، چینی نائب صدر
- تحفظ پسندی مسابقتی برتری نہیں بلکہ یہ یورپ میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ
- گوبر بینک: دیہی ماحولیاتی نظم و نسق کا چینی تجربہ
- چین میں موسم گرما کے اناج کی خریداری کا سیزن اختتام کے قریب
- جاپان کو اپنی عسکریت پسندی اور جارحیت کی تاریخ درست انداز میں دیکھنی چاہیے، روسی وزارتِ خارجہ