بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں جدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے نئے سفر میں ہمیں جدید مینوفیکچرنگ کومسلسل بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لئے ذہانت پرمبنی ترقی کے ساتھ ساتھ سبز اور مربوط ترقی کی سمت پر قائم رہنا چاہیے اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی جدید مینوفیکچرنگ پرمبنی جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیزتر کرنا چاہیے تاکہ ملک کی حقیقی معیشت کی بنیاد کو مضبوط سے مضبوط تربنایا جائے اور چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے کے لیے مضبوط حمایت فراہم کی جائے۔ چین کی جدید مینوفیکچرنگ پر مبنی قومی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شرکاء کو صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کانفرنس میں شرکت کی اورخطاب کیا۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اہم شعبوں میں جامع پالیسیوں کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدید مینوفیکچرنگ کی جدت، مسابقت اور مجموعی طاقت کو مسلسل بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین “مصنوعی ذہانت اور مینوفیکچرنگ” کے نام سے ایک ایکشن پلان شروع کرے گا، جس سے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے رہنمائی اور معاونت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے جدید مینوفیکچرنگ اور جدید خدمات کی صنعتوں کے گہرے انضمام کو آگے بڑھانے، اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرنےاور جدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کی محرک قوت کو مسلسل آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Trending
- ’تم ہی میری پوری دنیا ہو‘، ماہرہ خان کا اپنے بیٹے اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
- ایک تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہوگئی
- جوس بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
- جدید مینوفیکچرنگ پرمبنی ملک کے جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیزتر کیا جائے، چینی صدر
- چین اور امریکا کی تجارتی ٹیمیں ٹیرف میں کمی جیسے مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین-آسیان نمائش بہترین نمائشوں میں شامل ہو گئی، چینی میڈیا
- رجب بٹ نے شدید تنقید کے بعد بچوں سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی
- چین کی مجموعی اناج کی پیداوار ی صلاحیت تقریباً 725 بلین کلو گرام تک پہنچنے کا ہدف
- چین کی سبز تجارت کی درآمد و برآمد کا حجم دنیا میں پہلے نمبر پر
- عالمی طرز حکمرانی میں من مانی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا جائے ، سی جی ٹی این
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔