بیجنگ :چینی وزارت زراعت و دیہی امور نے “ملکی کاشتکاری کی ترقی کا 15واں پانچ سالہ منصوبہ” جاری کیا ہے۔ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ اناج جیسے اہم زرعی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کاشتکاری میں سبز تبدیلی کو گہرا کیا جائے اور زراعت میں آفات سے بچاؤ اور ریلیف کی صلاحیت کو مزیدمضبوط بنایا جائے۔ 2030 تک، چین کی مجموعی اناج کی پیداواری صلاحیت تقریباً 725 بلین کلو گرام تک پہنچ جائے گی اور بنیادی خوراک کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق سویابین، تیل دار فصلیں، کپاس اور گنے کی پیداوار کو مستحکم اور بہتر بنایا جائے گا اور ان شعبوں میں مناسب سطح کی خود کفالت برقرار رکھی جائے گی۔ کاشتکاری میں سبز پیداوار کے طریقوں میں مسلسل بہتری آئے گی۔ زراعت میں آفات سے بچاؤ، نقصانات میں کمی اور ریلیف کی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور کاشتکاری کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔
Trending
- ایک تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہوگئی
- جوس بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
- جدید مینوفیکچرنگ پرمبنی ملک کے جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیزتر کیا جائے، چینی صدر
- چین اور امریکا کی تجارتی ٹیمیں ٹیرف میں کمی جیسے مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین-آسیان نمائش بہترین نمائشوں میں شامل ہو گئی، چینی میڈیا
- رجب بٹ نے شدید تنقید کے بعد بچوں سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی
- چین کی مجموعی اناج کی پیداوار ی صلاحیت تقریباً 725 بلین کلو گرام تک پہنچنے کا ہدف
- چین کی سبز تجارت کی درآمد و برآمد کا حجم دنیا میں پہلے نمبر پر
- عالمی طرز حکمرانی میں من مانی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا جائے ، سی جی ٹی این
- گولڈن کوریڈور چین۔آسیان تعاون کو نئی توانائی فراہم کرے گا ، چینی میڈیا