بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکا کی اقتصادی اور تجارتی ٹیمیں اس وقت باہمی ٹیرف میں کمی جیسے مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں۔ اسی موقع پر ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ چین نے یورپی کمیشن کے پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ کے مسودے میں شامل “یورپی ترجیح” کی شق کا نوٹس لیا ہے، جس میں تشخیص کے معیار میں سیکورٹی اور نا اہل تیسرے ملک کی کمپنیوں کو خارج یا محدود کرنے جیسے غیر تجارتی عوامل کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ موجود ہے۔ چین کو اس معاملے پر سخت تشویش ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے ضوابط کی پابندی کرے، منڈیوں کا کھلا پن برقرار رکھے، مسودے میں امتیازی شقوں میں ترمیم کرے اور یورپ میں سرمایہ کاری اورکاروبار کرنے والی کمپنیوں کے لیے منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے۔
Trending
- ایک تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہوگئی
- جوس بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
- جدید مینوفیکچرنگ پرمبنی ملک کے جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیزتر کیا جائے، چینی صدر
- چین اور امریکا کی تجارتی ٹیمیں ٹیرف میں کمی جیسے مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین-آسیان نمائش بہترین نمائشوں میں شامل ہو گئی، چینی میڈیا
- رجب بٹ نے شدید تنقید کے بعد بچوں سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی
- چین کی مجموعی اناج کی پیداوار ی صلاحیت تقریباً 725 بلین کلو گرام تک پہنچنے کا ہدف
- چین کی سبز تجارت کی درآمد و برآمد کا حجم دنیا میں پہلے نمبر پر
- عالمی طرز حکمرانی میں من مانی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا جائے ، سی جی ٹی این
- گولڈن کوریڈور چین۔آسیان تعاون کو نئی توانائی فراہم کرے گا ، چینی میڈیا