ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ ہرکھانے کے بعد صرف دو منٹ تک تیزقدمی سے خون میں شکر کی مقدار کم کرنے میں غیرمعمولی کامیابی ہوسکتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق بحیرہ روم کی اطراف اسپین اور دیگر ممالک کے لوگ ہرکھانے کے بعد چہل قدمی کے عادی ہیں اور ان میں ذیابیطس کا مرض بہت ہی کم دیکھا گیا ہے۔ اس عمل میں میڈیرینیئن طرزخوراک کا دخل بھی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ چہل قدمی ان اقوام کی عام عادت ہے۔
جرنل اسپورٹس میڈیسن میں 2022 میں کئے گئے ایک تحقیقی سروے کے مطابق ہرکھانے کے بعد چلنا بہت ضروری ہے۔ یہاں تک کہ بلڈ شوگرکنٹرول کرنے میں اس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر ہر کھانے کے بعد چلنے کی عادت اپنائی جائے تو نہ چلنے والوں کے مقابلے میں بلڈ شوگر9.51 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ تاہم اگر دن میں کئی مرتبہ چلاجائے تو اس سے 17 فیصد شکرکم ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ اگرآپ دیر تک بیٹھے ہیں تو اٹھ کر چہل قدمی کیجئے کیونکہ اس سے بھی ذیابیطس بھگانے میں مدد مل سکتی ہے۔ جرنل میں سات مطالعوں کو نئے سرے سے جائزہ (میٹا اینالیسس) کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ دن میں کئی مرتبہ 2 سے 5 منٹ کی واک کریں تو یہ روز نصف گھنٹے تک کی تیزقدمی ہوجائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرآپ دیرتک بیٹھے رہ کر کام کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ کچھ دیر کھڑے رہ کر بھی کام نمٹائیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کھانا کھانے کے 30 سے 90 منٹ کے دوران خون میں شکر کی مقدار بلند ہوجاتی ہے اور یہی وہ موقع ہے کہ ہم چلنے کو ترجیح دیں اور ذیابیطس سے محفوظ رہیں۔
تاہم اگر آپ ہفتے 150 منٹ کی واک کرتے ہیں تو ذیابیطس مرض کا خطرہ 33 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
Trending
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
- لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت، نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
- سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں جو ٹیم کیلیے اچھا ہوگا وہی کھیلے گا: بابر اعظم
- اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کا بریک اپ، دو سال بعد راہیں جدا
- وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت
- پمز اسپتال سانحہ پر شعیب اختر کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
- وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی