نیویارک :نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے تہنیتی خط بھیجا۔اپنے خط میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ترقی انسانی معاشرے کا ایک دائمی موضوع اور عوام کی خوشی کے حصول کی کلید ہے۔ پانچ سال قبل انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو پیش کیا تھا، جس کا مقصد بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا، عالمی ترقی کی کوششوں کو دوبارہ بحال کرنا اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے نفاذ میں تیزی لانے میں مدد فراہم کرنا تھا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران متعدد ممالک کی مشترکہ کوششوں سے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو پر وسیع پیمانے پر عمل درآمد ہوا ہے۔ اس کے تحت تعاون کے منصوبے 120 سے زائد ممالک میں نافذ کیے گئے ہیں اور ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں، جس سے مشترکہ ترقی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کا ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تبدیلیاں تیز رفتاری سے رونما ہو رہی ہیں اور تمام ممالک کے عوام میں ترقی کے حصول کی خواہش مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور گلوبل ساؤتھ کے رکن کی حیثیت سے، چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عوام کو مرکز بنانے والے ترقیاتی تصور پر عمل کرے گا، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کو مزید گہرا اور مؤثر بنانے کے لیے کام کرے گا، پائیدار ترقی کے اہداف کے خوبصورت خواب کو قابلِ حصول اور قابلِ رسائی حقیقت میں بدلے گا اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی اور بڑی خدمات انجام دے گا۔
Trending
- ایشین گیمز: اشعب عرفان نے بھارتی حریف کو شکست دے کر میڈل یقینی بنالیا
- شاہ رخ خان دولت میں بڑی کمی کے باوجود بھارت کے امیر ترین اداکار، نئی فہرست جاری
- کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان
- کوئٹہ؛ ماں نے چھری کے وار سے دو بچوں کو قتل کر دیا
- حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے چینل کھلا ہے: چودھری سالک حسین
- چین اور امریکہ کا تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
- ترقی عوام کی خوشی کے حصول کی کلید ہے، چینی صدر
- صدر شی جن پھنگ نے چین-امریکہ تعلقات کی نئی سمت کے لیے لائحہ عمل طے کر لیا
- تعریف کیا کریں۔ پیارے بھائی کی
- مارکو جینسن کے ناقابل یقین کیچ نے سب کو حیران کردیا