پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپرفور مرحلے کا اہم میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گاجو سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان کو ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔
اس وقت پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے 2 میچ کھیل کر 2، 2 پوائنٹس ہیں اور کل کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔
کولمبو میں 14 ستمبر کو شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں، پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔
بھارت گزشتہ روز سری لنکا کو اہم معرکے میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان جمعرات کو اہم معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892 ہوگیا ہے جبکہ بھارت دو میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 2.690 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔
اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
سری لنکا اور پاکستان 2، 2 میچز کھیل کر محض دو دو پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں، اگر پاکستان جمعرات کو سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا تاہم میچ بارش کی نذر ہوا تو نیٹ ریٹ میں کمی کے باعث آئی لینڈرز فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیں گے اور پاکستان ایشیاکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں سری لنکن ٹیم رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
Trending
- خود کو ویمپائر سمجھنے والا شخص جانوروں کا خون پینے پر گرفتار
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 116 پوائنٹس بڑھ گئے
- پاک ۔چین کہانیاں | پاکستانی طالبہ ملکی دفاعی شعبوں میں خدمات سر انجام دینے کے لئے پر عزم
- سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
- جنوبی کوریا میں فوجداری عدالتی نظام کی تاریخی اصلاحات، پراسیکیوٹرز کے تفتیشی اختیارات ختم
- سونے کی قیمتوں میں آج معمولی کمی
- چین میں انسدادِ دہشت گردی پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
- چین کی سروس ٹریڈ کا مجموعی حجم 3,779.75 بلین یوآن تک پہنچ گیا
- عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے چین کا مربوط نقطۂ نظر
- چین، شنگھائی میں ٹیکس ریفنڈ درخواستوں میں تقریباً تین گنا اضافہ