بیجنگ :چین کے اپنے تیار کردہ پہلے سمندری ڈرلنگ جہاز “ڈریم” نے سمندری ڈرلنگ کے شعبے میں اپنا پہلا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ جہاز کا یہ سفر 30 دن تک جاری رہا۔ بحیرہ جنوبی چین میں تقریباً 4100 میٹر گہرے پانی میں”ڈریم” ڈرلنگ جہاز نے دو کنووں کی کھدائی کا کام مکمل کیا اور بحیرہ جنوبی چین کے بیسن سے بیسالٹ کا نمونہ کامیابی سے حاصل کیا، جس سےانتہائی گہرے سمندر میں اس جہاز کی ڈرلنگ کے مکمل عمل کی صلاحیت کا اظہار ہوا ۔اس مشن کے دوران بحیرہ جنوبی چین کی ارضیاتی ساخت کے ارتقا پر سائنسی تحقیق، “کور سیمپل” حاصل کرنے کے نظام کی تشکیل ، اور چین میں تیار کردہ بنیادی ڈرلنگ آلات کے استعمال سمیت کئی حوالوں سے اہم پیش رفت حاصل کی گئی ۔ اس کامیابی سے چین کی گہرے سمندر میں5000 میٹر تک کی گہرائی میں ڈرلنگ کے ذریعے چٹانوں کے نمونے حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔یوں چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے ڈرلنگ جہاز کے ذریعے کامیابی سے گہرے سمندری طاس سے سخت چٹانوں کا نمونہ حاصل کیا۔
Trending
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور
- چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر
- مصنوعی ذہانت پر چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی عملی اہمیت
- چین کے سات محکموں کی جانب سے نئی بیٹری صنعت کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ جاری
- چین دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کو تیار ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا خواہاں
- چین کے اپنے تیار کردہ پہلے سمندری ڈرلنگ جہاز کا پہلا مشن مکمل
- چین میں مزید چار ہائی اسپیڈ ریلوے لائنیں فعال ہو گئیں