نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک کی مرکزیت پر اتفاق کیا ہے اور اس کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی 20 کے انعقاد کی چین کی مخالفت اصولی مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔
چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، قریبی پڑوسی اور آہنی بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، پاکستانی عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ملاقات میں پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں فریقین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا، سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک میں منعقد ہونے والی تقریبات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، کثیرالجہتی فورمز پر اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، نگران وزیراعظم نے چینی نائب صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، چین کے نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی۔
Trending
- مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید
- فیفا ورلڈ کپ 2026، جاپان اور نیدرلینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر
- ایف بی آر کی ٹیکس اپیلوں کیلئے آزاد جانچ کمیٹی قائم کرنے کی تجویز
- تنخواہ وقت پر نہ ملے تو ملازم کیا کرے؟ سعودی حکومت نے بتا دیا
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- فیفا ورلڈ کپ 2026، آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو 0-1 سے ہرا کر شاندار فتح اپنے نام کر لی
- خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار
- عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا: چیئرمین پی ٹی آئی
- فیفا ورلڈکپ: سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دے دی
- سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا؟