اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بنانے والے ایک پاکستانی فنکار کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ دیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق 33 برس کے عمر جرال دماغی فالج (سی پی) کے مریض ہیں۔ اس عارضے میں دماغ کی نشوونما میں مسائل کی وجہ سے حرکت اور پٹھوں کی طاقت متاثر ہوتی ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستانی فنکار، جو بات چیت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں، نے سعودی ولی عہد سمیت دنیا بھر کے مسلمان رہنماؤں کے پورٹریٹ بنائے ہیں۔
نواف بن سعید المالکی کی جرال سے ملاقات لاہور میں 93 ویں سعودی قومی دن کی تقریب کے دوران ہوئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی گئی تصویر میں مالکی کو سعودی ولی عہد کی پینٹنگ ہاتھ میں لیے جرال کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’عمر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر بنائی تھی اور سعودی سفیر نے انہیں عمرہ کرنے کے لیے ٹکٹ کا تحفہ دیا۔‘
جرال کے بھائی محمد احمد نے عرب نیوز کو تصدیق کی کہ ان کے بھائی کی سعودی سفیر سے ملاقات ہوئی۔
پاکستانی فنکار نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔
Trending
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت