مغربی افریقہ کے ملک بینن میں پٹرول کے گودام میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 12 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک بینین کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے اوئیمے میں پٹرول کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اور 12 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سے پٹرول کے تھیلے اتارے جا رہے تھے۔ نائجیریا سے اسمگل شدہ پیٹرول بینن میں آتا ہے جسے غیر قانونی طور پر گودام میں منتقل کیا جا رہا تھا۔
بینن حکام کے مطابق فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی ٹیموں کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے، اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے حادثے کی وجہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پرایک بچے سمیت 35 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور 12 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بینن میں پڑوسی ملک نائجیریا سے اسمگل شدہ پیٹرول آتا ہے اور عام قصبوں اور محلوں میں ذخیرہ کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔
Trending
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں