غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس کے دوران ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اندھا دھند بمباری جاری ہے۔ غزہ کے جنوبی علاقے میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پربمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ قابض اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ بجلی ، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی اور ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے حملوں کے بعد لبنان کے ساتھ سرحد پر بھی فوج کی نفری اور ساز و سامان میں اضافہ کر دیا ہے،یہ فورسز ایسے وقت میں تعینات کی گئی ہیں جب لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر متعددا میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فضائی دفاعی نظام نصب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 جبکہ فلسطینی شہداء 413 ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے مطابق حماس نے 100 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنایا
امریکہ نے اسرائیلی میں متعدد امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اسرائیل کے لیے جنگی سازوسامان بھیج کر اور خطے میں افواج کو بڑھا کر حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
Trending
- برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
- خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا