کا بل (نیوزڈیسک) افغانستان میں چینی سفارت خانہ نے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے صوبہ ہرات میں زلزلے کی آفت پر فراہم کی جانے والی 2لاکھ امریکی ڈالرز کی نقد امداد افغان ہلال احمر کو منتقل کی، تاکہ ریسکیو کے کاموں میں مدد کی جا سکے۔
افغانستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر باؤ شوہوئی نے افغان عبوری حکومت کی وزارت خارجہ اور افغان ہلال احمر سوسائٹی کے اہلکاروں سے ملاقات کے موقع پر زلزلے کے متاثرین کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نقد امداد افغان عوام کے ساتھ چینی عوام کی دوستی کی عکاسی کرتی ہے اور یقین ہے کہ آفت زدہ علاقوں کے عوام اس آفت کے اثرات پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے۔
افغان فریق نے زلزلے اور ہلال احمر کی ہنگامی امدادی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نےکہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی جانب سے فراہم کی جانے والی نقد امداد انتہائی بروقت تھی جس پر وہ تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ہلال احمر اس رقم کو خوراک اور دیگر امدادی سامان خریدنے اور متاثرین میں جلد از جلد تقسیم کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔
Trending
- انفینٹینو کی مشکل میں اضافہ، اٹلی اور رومانیہ کی فٹبال فیڈریشنز حمایت سے دستبردار
- سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں؛ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی
- امت کے اتحاد اور امن کیلیے فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مکہ معاہدہ ہوا، وزیراعظم
- پاکستانی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیش رفت، کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافے کا امکان
- پمز واقعے کے بعد پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کی ہدایت
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دبئی میں ہوگا
- چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور پروگراموں کی نمائش کا کرغزستان میں آغاز
- چینی سنیما ، مقبولیت صرف باکس آفس تک محدود نہیں، چینی میڈیا
- چینی انسان نما روبوٹس اپنے “ارتقاء” کی رفتار تیز کر رہے ہیں، چینی میڈیا
- چینی صدر شنگھائی تعاون تنظم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ