اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 64 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے 856 بچے اور 936 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں قریب 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی جنھیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یرغمالیوں کی تعداد 155 سے بڑھ کر 199 ہو گئی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2900ہو گئی ہےجبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں اس کے 1400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں قریب 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی جنھیں ’فوری مدد کی ضرورت ہے۔
Trending
- اٹلی کے سابق اسٹار فٹبالر 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پھر ایک ساتھ؟ گلوکار کے نئے بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- کراچی؛ گھر سے 22 سالہ ہندو نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- جاپان میں ایشین گیمز کا آغاز، 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شریک
- یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
- سی پیک فیز ٹو میں فضائی رابطے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو
- خواتین کو دوستی کی پیش کش کرنے والے اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی
- Kohat Attack: Shaheen and Shahid Afridi pay tribute to security forces.
- فیکٹ چیک: کیا ایڈ شیران نے ساتھی فنکاروں کے ٹور چھوڑنے کے بعد اکیلے کنسرٹ میں پرفارم کیا؟
- پاک سویڈن سرمایہ کاری مذاکرات نومبر میں ہونے کا امکان