News Views Events
Apna Watan

مسلسل تیسرے روز مندی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 718 پوائنٹس کم ہوگیا

0

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مسلسل تیسرے روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس کاروباری دن میں 3 ہزار 205 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 718 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 21 پر بند ہوا ہے۔ 

سرمایہ کاروں کی توجہ ایران امریکہ جنگ سے خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے پر رہی۔ 

حصص بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 278 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.