لندن(نیوزڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اسمبلی شیڈو منسٹر فار ایکسپورٹ ایند کیس ورک اور لیبر پارٹی کے اہم عہدیدارافضل خان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے دئیے گئے اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اب یہ جنگ بند ہونی چاہئے اور جو اصل مسئلہ کی جڑ ہے وہ حق خود ارادیت ہے یہ جو اتنے عرصے سے استحصال سے مسئلہ چل رہا ہے ،جو فلسطینیوں کو حق نہیں مل رہا اب یہ مسئلہ حل ہونا چاہئے ورنہ بار بار یہی ہو گا اور بار بار آگ کے شعلے بھڑکتے رہے گے اور معصوم لوگوں کا جانی نقصان ہوتا رہے گا اب یہ ختم ہونا چاہئے
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ہم کچھ دیکھ رہے ہیں کہ حماس اور اسرائیل کی جنگ کے شعلے بھڑکے ہوئے ہیں اس میں بہت سے معصوم اور بے گناہ لوگوں کا جانی نقصان ہوا ہے اب اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں غزہ کے اندر جو بلاک آؤٹ ہو رہا ہے اور بہت سالوں سے ہو رہا ہے اور اس وقت جو مکمل بلاک آؤٹ ہے جس میں پانی نہیں دیا جا رہا اور یہ ایک انتہاہے ظلم کی اسپتال کو بھی تباہ کیا گیا جس میں بہت سا جانی نقصان ہوا ہے اور اس وقت جو ضرورت ہے وہ یہی ہے کہ جو انسانی ہمدردی ہوتی ہے، ظلم کے خلاف کھڑا ہو نے کی ضرورت ہوتی ہے، مل کر ایک آواز کو اٹھائیں۔
افضل خان کا مزیدکہنا تھا کہ پچھلے چند روز سے میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں اور اب پارلیمنٹ کھلی ہے ،ہم نے پارلیمنٹ کے اندر ڈیبیٹ کے اندر خود میں نے وزیر اعظم سے سوال کیا ہے کہ اس طرح فارن سیکرٹری سے میں نے سوال کیا ہے کہ ہسپتال کے حوالے سو جو صورتحال ہے لیبر پارٹی کے اندر جو لیڈر شپ ہے اس کے ساتھ اور جو ہمارے فارن سکرٹری اور شیڈو ہوم سیکرٹری ہے کے ساتھ اسی طرح ہمارے سب شیڈو وزیر ہیں ہماری میٹنگ ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے مسئلے پر غور و فکر کرنے کی اور وہاں جو لوکل سطح پر مانچسٹر مئیر لیول پر بھی کنکشن ہے ان سے بھی ہماری بات ہو رہی کہ ہماری کس طرح ملنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ فیلڈنگ کمیٹی کے اندر ہے جو مانچسٹر کی لیڈر شپ ہے وہ بھی اس طرح کام بڑھا رہی ہے۔
افضل خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ یہ جنگ بند ہونی چاہئے اور جو اصل مسئلہ جو جڑ ہے وہ ہے حق خود ارادیت کی یہ جو اتنے عرصے سے استحصال سے مسئلہ چل رہا ہے جو ان کو حق نہیں مل رہا ہے ان کو ان کا حق نہیں مل رہا حل ہونا چاہئے ورنہ بار بار یہی ہو گا کہ بار بار آگ کے شعلے بھڑکتے رہے گے اور معصوم لوگوں کا جانی نقصان ہوتا رہے گا اب یہ ختم ہونا چاہئے ،اس پر ہم کوشش کر رہے ہیں ۔افضل خان نے پیغام میں کہا کہ آپ پر بھی فرض بنتا ہے کہ آپ اپنی آواز کو اپنی تمام لیڈر شپ تک پہنچائیں۔
Trending
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
- چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا