دبئی :انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے ابوظبی، العین، دبئی اور شارجہ میں آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کے لئے اسکول کرکٹ پروگرام شروع کردیا جس کا مقصد اسکولوں میں کرکٹ کے کھیل کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔ یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کے نوجوان اور خواہش مند کرکٹرز کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے براہ راست رابطہ فراہم کرے گا انہیں اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ اس مقابلے کے لئے کل 6 گروپ بنائے گئے ہیں اور آئی ایل ٹی 20 فرنچائزز ابوظبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کو ایک ایک گروپ دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام انڈر 18 کھلاڑیوں کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 35 اسکول حتمی انعام اور ٹائٹل آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ چیمپیئن کے لئے مقابلہ کریں گے۔چھ گروپس میں سے ہر ایک سے ایک ٹیم مقابلے کے آخری مرحلے میں پہنچے گی۔ یہ پروگرام گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا اور جمعہ 17 جنوری کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے آغاز سے ٹھیک قبل اختتام پذیر ہوگا۔
Trending
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دبئی میں ہوگا
- چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور پروگراموں کی نمائش کا کرغزستان میں آغاز
- چینی سنیما ، مقبولیت صرف باکس آفس تک محدود نہیں، چینی میڈیا
- چینی انسان نما روبوٹس اپنے “ارتقاء” کی رفتار تیز کر رہے ہیں، چینی میڈیا
- چینی صدر شنگھائی تعاون تنظم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ، چینی صدر کی اہم ہدایات
- چین کا نئی نسل کے مواصلاتی اور کمپیوٹنگ نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی و تعمیر میں تیزی لانے کا اعلان
- چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” کا بیجنگ میں انعقاد
- فرخ خان کا پمز سانحے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
- چین،دیہی علاقوں میں بچوں کے لیےاے آئی میڈیکل سسٹم کا نفاذ