بیجنگ :(چائنا ڈیسک ) چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون میں مضبوط پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ سرمایہ کاری اور تعاون کا دائرہ ہائی ٹیک، گرین اور کم کاربن شعبوں تک وسیع ہو رہا ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے پالیسی ریسرچ آفس کے ڈائریکٹر اور ترجمان جیانگ ای نے بتایا کہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم 12.97 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.8 فیصد زیادہ ہے، اور چین کی مجموعی بیرونی تجارت کا 50.9 فیصد بنتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سرمایہ کاری اور تعاون اب ہائی ٹیک، گرین اور کم کاربن شعبوں تک پھیل رہا ہے۔ باہمی روابط کے فروغ کے سلسلے میں ہنگری۔سربیا ریلوے کے ہنگری حصے پر مال بردار ٹرین سروس کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے پر پوری لائن میں تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین۔یورپ مال بردار ریل سروس بھی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں اس روٹ پر11,186 مال بردار ٹرینیں چلائی گئیں ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.2 فیصد زیادہ ہیں۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔