ابوظہبی :جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نےبین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا ۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر میں بھارت کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی اور اس کے صرف 6 ماہ بعد آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا اس لئے کہا جارہا ہے کہ فاف اور کچھ دیگر سینئر کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اس بارے ایک سوال کے جواب میں فاف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی واپسی کرسکتے ہیں وہ گزشتہ برس سے اس پر بات کررہے ہیںفاف 39 برس کے ہوچکے ہیں اپنی عمر کے باوجود وہ فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ فاف نے یہ بھی کہا کہ انہیں ابوظبی ٹی 10 ایک دلچسپ ٹورنامنٹ لگتا ہے کیونکہ یہ نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر