اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد چیمبرز اینڈ کامرس انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں تاریخی کامیابی پر نومنتخب صدر عاطف اکرام شیخ اور پوری یو بی جی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن کے انتخابات کا مرحلہ پر امن طریقے سے مکمل ہوا جس پر پوری بزنس کمیونٹی خراج تحسین کی مستحق ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں عاطف اکرام شیخ اور یو بی جی کی صورت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا ہے، ملک اس وقت مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی باصلاحیت قیادت کو آگے لایا جائے، عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں،
امید ہے نومنتخب صدر آئی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت کے سامنے رکھیں گے،معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،
احسن بختاوری نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی کی بہترین چوائس کے طور پر سامنے آئے ہیں، امید ہے عاطف اکرام شیخ اور یو بی جی کی قیادت بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترے گی۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل
Next Post