سڈنی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زیادہ رنز بنانے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لینے کا نادر کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوران عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ سکور اور 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔پاکستانی آلراؤنڈر نے یہ تاریخی کارنامہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سرانجام دیا جہاں انہوں نے اپنی باؤلنگ کے بعد بیٹنگ کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگ میں اپنے کیرئیر کی پہلی شاندار ففٹی سکور کی جس نے انہیں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز عمران خان اور وسیم اکرم کے ساتھ ایک ایلیٹ کلب میں جگہ بنانے میں کامیابی دی۔
جمال کی 97 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگ جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے ٹیم کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی اور نویں وکٹ کی شراکت میں انہوں نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا سکور 313 رنز تک پہنچایا۔
Trending
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی