کوئٹہ(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلبی کا اشتہار جاری کردیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے اسپیشل جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلبی کا اشتہار جاری کیا اور انہیں 14 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کی طلبی کا اشتہار جاری کیا گیا ان میں قاسم سوری، خادم وردگ، جمعہ خان، صادق ترین، ڈاکٹر منیر بلوچ اور نجیب کاکڑ سمیت 11 ملزمان شامل ہیں۔
عدالتی اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں پر تھانہ بجلی روڈ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، نامزد ملزمان یا تو فرار ہوگئے ہیں یا انہوں نے وارنٹ کی تعمیل سے گریز کرنے کیلئے اپنے تئیں روپوشی اختیار کی ہے۔
Trending
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت