بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ نئے دور میں چین روس جامع اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے اعلیٰ سطح کو برقرار رکھا ہے۔
اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور فریقین کو اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے، دوطرفہ عملی تعاون کی مزید ترقی اور مختلف شعبوں میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کرنا ہوگا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین روس کی جانب سے اس سال برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چین کو یقین ہے کہ روس اپنے اہم داخلی سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے اور قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اعلیٰ سطی تبادلوں کو برقرار رکھنے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، اسپورٹس اور ثقافت سمیت دیگر افرادی و ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، روس چین ثقافتی سال کے اہتمام اور بین الاقوامی معاملات میں روابط اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر دوطرفہ تعلقات میں مزید نئی کامیابیوں کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کا روس کا موقف غیر متزلزل ہے۔
فریقین نے برکس تعاون، فلسطین اسرائیل تنازعہ اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Trending
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر