گجرات (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے پارٹی ٹکٹس کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ٹکٹس کی تقسیم پر پارٹی قیادت کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ جن لوگوں کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دیے گئے ہیں ان کی فہرست سے انکشاف ہوا ہے کہ (ن) لیگ کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں کھاریاں کے 3 بھائی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان بھائیوں کو 1 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے چودھری عابد رضا کوٹلہ کو این اے 62، ان کے بھائیوں چودھری محمد علی تنویر کوٹلہ کو پی پی 33 اور چودھری شبیر احمد کوٹلہ کو پی پی 28 سے (ن) لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس طرح ان کے چوتھے بھائی چودھری شاید رضا کوٹلہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے پی پی 28 کا ٹکٹ جاری کیا ہے وہ حلقے سے اپنے بھائی چودھری شبیر کوٹلہ کا مقابلہ کریں گے۔
Trending
- جو حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں، سابق وفاقی وزیر
- شیلین ووڈلی کو ’اسپائیڈر مین‘ میں میری جین کا کردار ملنے کے باوجود فلم سے کیوں نکال دیا گیا؟
- ایف بی آر کی کارروائیاں: سیلز ٹیکس اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد گاڑیاں اور سامان تحویل میں
- احسن اقبال ہرجانہ کیس میں مراد سعید کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- کنگ بھائی آج تو کچھ کر لیتے
- سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
- وڑچھہ، کالا باغ اور قائد آباد میں موجود وسیع ذخائر پاکستان کو پنک سالٹ کی عالمی منڈی میں اہم مقام دے رہے ہیں
- کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ساتویں ملزم کی پلی بارگین منظور
- نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل
- ہریتھک روشن کے بیٹے کا ڈیبیو؛ ماں بھی خوش؛ صبا آزاد نے بھی حوصلہ بڑھایا