لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا گجرات سے سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت نے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر اعتماد میں لیا۔ فی الوقت آپ کو ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کی قربانیوں اور جدوجہد کا نظرانداز کرنا نہیں ہے۔
ن لیگ قیادت کے مطابق پارٹی آپ کی 22 سال کی پارٹی وابستگی اور جدوجہد سے بخوبی آگاہ اور معترف ہے،نواز شریف آپ کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔
نواز شریف کا پیغام ہے کہ آپ کو ٹکٹ سے محروم کرنا میرا اور ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آپ کا امتحان تھا۔
نواز شریف کو یقین تھا کہ چوہدری جعفر اقبال ہمیشہ کی طرح اس امتحان میں پورا اتریں گے۔
چوہدری جعفر اقبال نے نواز شریف اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا اور کہا کہ پارٹی کے ہر فیصلے کو من وعن قبول کرتا ہوں،نواز شریف وزیراعظم ہوں تو میں خود کو وزیراعظم سمجھوں گا۔نواز شریف وزیراعظم ہاوس میں ہوں تو مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔
چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ پارٹی اور بیانیہ بدلنا میری سیاسی تربیت کے خلاف ہے۔ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نواز شریف نے کیا اور اپنے قائد کا ہر فیصلہ قبول ہے۔ پارٹی کی جانب سے کسی بھی عوامی عہدے کا مطالبہ کروں گا نہ یقین دہانی مانگوں گا۔ ن لیگ کے ساتھ وابستگی اپنے نظریے اور مواز شریف کے ویژن کی وجہ سے ہے۔ چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی اور وفا غیر مشروط تھی اور غیر مشروط رہے گی۔
Trending
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
- ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کے دیرینہ معاملے کا کامیاب حل
- کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل